لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی کے سبب لاہور سنسان ہوگیا۔ لاہور کی سڑکیں عید سے ایک روز قبل سنسان ہوگئی ہیں ، 75لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے اس شہر میں گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ رہ گئی ۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عام دنوں میں 40لاکھ سے زائد گاڑیاں بیک وقت شہر کی سڑکوں پر چلتی ہیںجبکہ عید کی چھٹیوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ کے درمیان رہے گی۔ٹریفک پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ شہری سنسان سڑکوں پر اوور سپیڈنگ اور سگنل توڑنے سے گریز کریں ،ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔