• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا خالد مقبول کو فون، مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نے مردم شماری پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلیفون کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔ دونوں راہنمائوں نے ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول کی جانب سے حالیہ مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس کے جواب میں وزیراعظم نے مردم شماری میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اہم خبریں سے مزید