پشاور(وقائع نگار)پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ۔شہر کے بازاروں میں ادراک 680, لہسن 360اور لیموں 360روپے فی کلو مل رہا ہے، مٹر 140,کچالو 180اور پیاز 80روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگے اور سبز مرچ 100,ٹماٹر 60اور بھینڈی کی فی کلو 150روپے جبکہ پھل مالٹا 440,کینو 300اور کیلا فی درجن 220روپے فروخت ہونے لگا اور انار440,سیب ایرانی 380, امرود 270اور انگور فی کلوگرام 400روپے فروخت ہونے لگا اسی طرح زندہ مرغی کی فی کلوگرام قمیت 400 روپے تک پہنچی ہے۔