ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کے طلباء وطالبات کے پراجیکٹس کی نمائش27 اپریل کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں منعقد ہوگی، سنیئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر ساوتھ انجینئر قاضی محمد اسد کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے تمام پرنسپل صاحبان کا اجلاس 26 اپریل2023 منعقد ہوگا، جس میں انجنیئر محمد اسلام جی سی ٹی ملتان ، محمد شعیب اسلام بورے والہ، انجنیئر محمد اکرم فانی بہاولپور ،میڈیم کلثوم جی سی ٹی ویمن ملتان میڈیم سمیراصالح جی سی ٹی ویمن بہاولپور میڈیم عظمی جعفری جی سی ٹی ویمن لیہ ،حبیب احمد رحیم یار خان ،محمد سھیل مظفر گڑھ ، عابد حسین کوٹ ادو رانا احمد علی راجن پور، عبدالرشید بھٹہ ترنڈہ محمد پناہ سے شریک ہوں گے۔