جدہ/ اسلام آباد (پی پی آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سوڈان سے سعودی شہریوں، پاکستان سمیت متعدد ملکوں کے شہریوں کے کامیابی سے انخلا کرانے پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوڈان کے بحران میں محصور جانوں کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرنے اور پیشہ ورانہ انداز میں خدمات انجام قابل ستائش ہیں، سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کا متحارب فریقوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو روکنے، تشدد کے خاتمے، سوڈانی شہریوں اور سوڈان میں مقیم افراد کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی سلامتی و استحکام کی ضمانت دینے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔