کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نےمنگچرمیں ممتاز سیاسی قبائلی سماجی شخصیت اور پارٹی کے سابق مرکزی کمیٹی کے ممبر میر منظور حسین لانگو کے انتقال پر انکے گھر جاکر انکے فرزند میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، اسد اللہ لانگو،انکے بھائی منیر احمد لانگو اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم میر منظورحسین لانگو کی بلوچ قوم بلوچستانی عوام اور علاقے کے غریب لوگوں کی سیاسی سماجی قبائلی خدمات ،جدوجہداور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر منظور حسین لانگو نے ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کی فلاح و بہبود ترقی خوشحالی امن آشتی بھائی چارے ،اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے تعلیم صحت روزگاراور دیگر فلاحی کاموں کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہوئے بے لوث خدمت میں زندگی گزاری اور بلا رنگ و نسل ہرقسم کی نفرت اور تعصب اور تنگ نظری سے بالا تر ہوکر بلوچ قوم بلوچستانی عوام اور اپنے علاقے کے مفلوک عوام کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے مفاد پرستی موقع پرستی ذاتی گروہی مفادات کی بیخ کنی اور اصولی موقف اپناتے ہوئے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کی اُنکے ناقابل فراموش کردار اور قربانی کو کسی بھی صورت میں فراموش نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔