• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 5 ملزمان گرفتار6کلو چرس اور مسروقہ گاڑی برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 5ملزمان کو گرفتار کر کے 6کلو چرس اور مسروقہ گاڑی قبضے میں لےلی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایت پر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 6کلو چرس برآمد ہونے پر منشیات فروش جمعہ خان کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ خالق شہید کے عملے نے 3اشتہاری ملزمان عبدالکریم ،باچا خان اور بسم اللہ کو گرفتار کر لیا، ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ رمضان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید