وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد منیر نےروزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس میں جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کے دوران بھارت کی حکومت اور بھارتی میڈیا کو نریندر مودی کے خلاف ہونے والے بلاول بھٹو کے الفاظ ’’گجرات کا قاتل‘‘ یاد آجائیں گے، ویسے بھی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر خارجہ پاکستان سے ملاقات میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا، چوہدری محمد منیر نے کہا سارک کانفرنس کا زمہ دار بھارت ہے، بھارتی حکومت نے کشمیر کا زسے بچنے کیلئے سارک فورم کو سبوتاژ کیا، کشمیر کے حوالے سے بھارت کا ریکارڈ خراب ہے، بھارت کے حکمران طبقہ نے 75سال میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی مزاکرات نہیں کئے ۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ شہباز شریف شنگھائی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بجائے کشمیر کے دونوں اطراف اسمبلیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کر یں،اس میں نئی تجاویز پیش کی جائیں ، آزاد کشمیر کا پارلیمانی نظام حکومت یہ مطالبہ کر تا ہے کشمیر کی پانچ اکائیوں پر مشتمل مشترکہ اسمبلیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ بھارت کے حکمران طبقہ نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو داخل کیا ہے، اسی کے ساتھ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس آزاد کشمیر کے عوام کے لیے 25 نشستیں رکھی ہیں،اسی طرح آزاد کشمیر حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے نشستیں رکھی ہیں، ضرورتِ اس امر کی ہے کہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے ، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئی ٹھوس و مثبت پالیسی اختیار کی جائے ۔