• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب ورکرز بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل کرنیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے پنجاب ورکرز ویلفئیربورڈ کے انٹرنیز کومستقل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سرکاری وکیل کی جواب داخل کرنے کےلئے مہلت کی استدعا مسترد کردی، عدالت کے ریمارکس دیئے کہ محکمہ جان بوجھ کر عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کررہاہے،عدالت انٹرنیزکوبھی ملازمین قرار دینے کا فیصلہ سناچکی ہے،محکمےکو کون غلط مشورے دے رہا ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے،عدالت جائزہ لے چکی محکمے کاملازمین کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے،پتہ نہیں آج کل ان سیکرٹریوں کا بھی کیا معیار ہوگیا ہے جو فیصلہ لکھتے ہیں اس کا کوئی سر پیرنہیں ہوتا ہے،درخواست گزاران کےوکیل سلمان منصوراور ملک اویس خالدنے موقف اپنایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جان بوجھ کرانٹرنیز کا نام دے کرمستقل نہیں کیاجارہا ۔
لاہور سے مزید