• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ور گداگروں اور بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ،76گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ماہِ صیام کی آمد کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت میں پیشہ ور گداگروں اور بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماہِ فروری کے دوران انسدادِ گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 76 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر285ملزمان کو گرفتار جبکہ 284مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں 282 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں،سی سی پی او کی ہدایت پر ڈویژنل افسران نے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں گی اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو بھی شہریوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور سے مزید