• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائبریری بابا بلھے شاہ ؒ کے فکر و فن کی ترویج کا باعث ہوگی،ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)ا سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ لائبریری اور سیمینار ہال، بابا بلھے شاہ ؒ کے فکر و فن کی ترویج کا باعث ہوگا۔ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے قصور کا دورہ کیا۔دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دی، پھول پیش کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت اورامن کے لیے دعا کی۔انہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہؒکے ترقیاتی امور کا جائزہ لیا اورڈی سی آفس قصور میں دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ تعمیراتی پراجیکٹ کیلئے لینڈ ایکوزیشن،قبضہ مافیا، ناجائز تجاوزات کی روک تھام اور وقف پراپرٹیز کے تحفظ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)قصور محمد مرتضیٰ، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور (ایسٹ)گلاب ارشاد، منیجر اوقاف قصور غلام مصطفی اورایکسئن بلڈنگ قصور غلام عباس میتلا سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید