• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی پر پوری قوم متحد اور ملکی دفاع کیلئے پرعزم، علامہ راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے ”آپریشن غضب للحق‘‘کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا ک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد اورملکی دفاع کیلئے پرعزم ہے۔دہشت گرد عناصربھارت کی ایما پر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کررہے ہیں جس میں بے گناہ پاکستانی شہید ہورہے ہیں ان کے خلاف کاروائی پاکستان کا حق ہے اب جس ملک سے بھی دہشت گردی کی صورت میں جارحیت ہوگی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور اب افغانستان کا بھی یہی حال ہے۔پاکستان نے صبر وتحمل کا آخری حد تک مظاہرہ کیا، ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی دور ہو گئی ہے ۔
لاہور سے مزید