• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اکنامکس اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (خبرنگار)پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز فور کے تحت ہوم اکنامکس اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ذہین طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پندرہ سے زائد شعبہ جات کی 131 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین تھی جبکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے خصوصی نمائندے رضوان انور، ماہا جمیل ، اسفند یار اور ڈاکٹر محمد عمران دین نے بھی شرکت کی ۔ دریں اثنا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مرکزی کیمپس، لاہور میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے 1,068 باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو ان کی تعلیمی کارکردگی اور اعلیٰ تعلیم سے وابستگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن فہد شہباز تھے۔
لاہور سے مزید