دہرادون (اے پی پی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں ہندوتوا گروپ رودرا سینا کے لیڈروں نے مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں کےمعاشی بائیکاٹ اور ان پر تشددکااعلان کیا ہے۔اور کہا ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں سے کچھ نہ خریدیں،ہر جہادی کو ختم کرنے تک امن قائم نہیں ہوگا، اتراکھنڈ میں قائم ہندوتوا گروپ رودرا سینا کی طرف سے منعقدہ ایک اجلاس میں متعددہندوتوا پیروکاروں نے اقلیتوں کے خلاف توہین آمیز تقاریر کیں اور ریاست کے علاقے چکراتہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے معاشی بائیکاٹ اوران پر تشدد کے اعلانات کیے۔ بھارتی اخبار کی طر ف سے اپنی ویب سائیٹ پر تقریب کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں شرکا نے کہا کہ غیر ہندوؤں کو بھارت اور اتراکھنڈ میں بسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہندو رکشا سینا کے صدر پربودھانند گری ،نے کہاکہ دنیا میں اس وقت تک امن نہیں آئے گا جب تک ہر جہادی کو ختم نہیں کیا جائے گا۔