• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت فیصلے کئے، جلد ملکی معیشت بحال کرلیں گے، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان مخالف عناصر کوجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سخت فیصلے کئے ، جلد معیشت بحال کرلیں گے،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے ، ہماری امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، پاک فضائیہ نےہمیشہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، کشمیر کا دیرینہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، عالمی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دینگے،حالات جلد بہتر ہوجائینگے۔جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک فضائیہ کی اکیڈمی میں اعلیٰ معیار اور ڈسپلن دیکھ کر خوشی ہوئی ، پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس مستقبل کا اثاثہ ہیں، ان کیڈٹس کو کامیابی انکی مسلسل محنت اورغیرمتزلزل عزم کے باعث ملی ہے۔

اہم خبریں سے مزید