کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پی ٹی آئی میں کرپشن کے الزامات لیکن کارروائی نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آڈیوز کے مواد پر بات کرنے کے بجائے تحقیقات ہونی چاہئے یہ آڈیوز کون لیک کررہا ہے، دوسر ے سوال پرویز الٰہی کے گھر پر آپریشن کا اصل مقصد کیا تھا؟تجزیہ کاروں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ ان کی امیج بلڈنگ نہیں تھی۔