والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، حاجی راجہ تیمور علی خان، راجہ مروت علی، حاجی راجہ اختر علی خان، راجہ گل نواز خان، نے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کو عمرہ ادا کرنے پر مبارک باد اور لندن واپسی کا خیرمقدم کیا ہے۔ رہنماؤں نے پاکستان کےوزیراعظم میاں شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ لینے کوجمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، عوامی مسائل حل ہوں گے،رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم میاں شہبازشریف کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا۔