لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کو وزارت تجارت کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں بطور رکن شامل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے برآمدات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کااعادہ کیا ہے۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کامکمل استعمال یقینی بنانا ہو گا اور اس کیلئے ایک نیا میکنزم ضروری ہے۔ مقامی صنعت کو سہولیات دی جائیں اور اس کے مسائل جلد حل کئےجائیںتاکہ وہ قومی برآمدات کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔ ای ڈی ایف سے آمدنی صرف برآمدات میں اضافہ کے منصوبوں پر خرچ کی جائے۔کاروباری برادری تک فنڈ کی رسائی آسان بنائی جائے۔ مختلف پراسیس پر مبنی صنعتوں کیلئے تعمیل پروٹوکول پر عمل درآمد کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں۔ برآمدات کے فروغ کیلئے بیرون ملک ٹریڈ مشنز کو مضبوط کیا جائے۔ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بھی برآمدی مراکز قائم کئے جائیں ۔