ویلنگٹن (نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے کہا ہے وہ اپنے ملک کو برطانیہ سے آزاد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم اور حکمراں جماعت لیبر کے سربراہ کرس ہپکنز لندن میں کنگ چارلس III کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آکلینڈ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک (نیوزی لینڈ اور برطانیہ) کے فروری 2022 کے آزاد تجارتی معاہدے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات کریں گے۔