اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی بنچ 2 مئی کو سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کررکھے ہیں،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔