• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بجلی بچانے کیلئے تقریبات 10 بجے ختم، احکامات پر سختی سے عمل

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت میں بجلی بچانے کی مہم کے حوالے سے تمام تقریبات رات دس بجے بند کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ رات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ میں پولیس نے معروف گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور رائٹر اے آر رحمان کو اس وقت روک دیا جب وہ دس بجے کے بعد بھی پرفارم کررہے تھے۔ ڈی سی پی زون 2 نے سٹیج پر جاکر اے آر رحمان کو گھڑی دکھائی اور انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے بارے میں بتایا۔ اے آر رحمان نےحکام سے معذرت کی اور فوری طور پر سٹیج سے اتر گئے۔
اہم خبریں سے مزید