• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار ٹرین کا افتتاح، پہلے روز لاہور سے 942مسافر کراچی کیلئے روانہ ہوئے

لاہور ( جنر ل رپورٹر )پاکستان ریلوے نے شالیمار ٹرین لاہور اور کراچی کے درمیان بحال کر دی لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس لاہور سفیان سرفراز ڈوگر نےٹرین کا افتتاح کیا جو 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ، ایک پارلرکار، ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز پر مشتمل ہے پہلے روز لاہور سے 942مسافر کراچی کےلئے روانہ ہوئے ۔پاکستان ریلوے نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر تقریبا 8ماہ قبل سیلاب کے باعث بند ہونے والی شالیمار ٹرین کو جدید ترین سفری سہولیات کے ساتھ بحال کر دیا ہے۔
لاہور سے مزید