اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 15 جون تا 11 ستمبر موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران اور برانچز کو بھجوا دی گئی ہے۔