• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، چوری کی ایف آئی آرز میں تعزیرات پاکستان کیساتھ اسلامک لاء دفعات کا اضافہ

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ، چوری کی ایف آئی آرزمیں تعزیرات پاکستان کی دفعات کیساتھ اسلامک لاء کی دفعات بھی لگانا شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی میڈم زنیرہ اظفر کے حکم پرراولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ،چوری ،قفل اور سرقہ باالجبرکے مقدمات میںگزشتہ روزسے اسلامک لاء کی دفعات بھی شامل کرناشروع کردی ہیں ۔اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کی جانب سے راول ،پوٹھوہار اورصدرڈویژنزکے ایس پیز اورڈی ایس پیزانوسٹی گیشن کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ چوری وغیرہ کے مقدمات میں اسلامک لاء کی دفعات کابھی اطلاق ہوتا ہے لیکن اندراج مقدمات کے وقت اسلامک لاء کو شامل نہیں کیاجاتا اوردرست دفعات کے مطابق مقدمات درج نہ ہونے کی وجہ سے ملزموں کو دوران ٹرائل عدالت سے قرارواقعی سزا نہیں ہوتی ہے ۔آئندہ ذیل دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کرتے وقت اسلامک لاء کی دفعات بھی شامل کی جائیں ،مقدمات زیردفعات 382ت پ کے ہمراہ 17حرابہ ،اسلامک لاء شامل کیاجائے ،392/394 ت پ میں ہمراہ 79/6-20 اسلامک لاء ایزادکیاجائے ،379،380،380/354،380/357ت پ کے ہمراہ 14-6/79اسلامک لاء بھی ایزادکیاجائے ،جب کہ 380/354ت پ میں جرم 411ت پ شامل ہونے پر 14-4/79اسلامک لاء بھی ایزادکیاجائے ۔ذرائع کے مطابق اس حکم پرگزشتہ روزسے جزوی طورپرعمل درآمدشروع کردیاگیا اورگزشتہ روزصدرڈویژن کے دوتھانوں گوجرخان اورروات میں چوری وغیرہ کے مقدمات میں اسلامیدفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید