لاہور(پ ر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ کی جانب سے طلباء میں غیر ملکی جامعات میں اعلی تعلیم اور اس سلسلے میں سکالرشپ حاصل کرنے کے مواقع کے متعلق آگہی پیدا کرنے کےلیے مختلف سیمینارز ہوئے۔ ان سیمینارز میں ڈاکٹر خرم بشیر نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔اوکاڑہ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کئیریر کونسلنگ ڈاکٹر نسرین اختر نے افتتاحی خطاب کیا۔ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالوحید نے بیرون ملک تعلیم کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے۔ شعبہ باٹنی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندا ہارون نے بطور اسٹیج سیکریٹری فرائض سر انجام دیے۔ڈاکٹر خرم ،ڈاکٹر محمد سلیم ، شعبہ باٹنی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بینش خالق نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پی ایچ ڈی کے طلباء کو بیرون ملک تحقیق کےلیے فراہم کی جانے والی اسکالر شپ کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے بھی اظہارخیال کیا۔