• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، معروف سیاسی شخصیت و ٹرانسپورٹر کی عبوری ضمانت منظور

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے راجن پور کی معروف سیاسی شخصیت اور ٹرانسپورٹر چوہدری محمد شفیع کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی ہے اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ ملتان کے دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کردی ہے، قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر زہرہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ضلع مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 276 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دوسری جانب عدالت عالیہ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے میونسپل کمیٹی لیہ کے سینئر سب انجینئر اعجاز احمد ملغانی کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا 11 مارچ کا آرڈر غیرقانونی قرار دیتے ہوئے معطل کردیا اور قرار دیا کہ کسی سرکاری ملازم کیلئے ریٹائرمنٹ سے قبل دوسال کا عرصہ ہوم سٹیشن پرفرائض منصبی انجام دینے کی رعایت موجود ہے۔
ملتان سے مزید