اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل دائر کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاوز کیا‘ 14مئی کو انتخابات نہیں ہوسکتے ‘زمینی حقائق کو درست انداز میں پرکھا جانا چاہئے‘ سپریم کورٹ 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ درخواست الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مضبوط الیکشن کمیشن کے بغیر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔