تائےپے(جنگ نیوز) انسانی حقوق کے کارکنوں اور مزدورکارکنوں کے احتجاج کے حوالے سے برازیل اور بھارت دنیا کے بدترین ممالک قراردیے گئے ہیں۔ الجزیرہ نے ہیورائٹس ریسورس سنٹر نامی ایک تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں کارپوریشنز کی جانب سے ہونے والے استتحصال پر احتجاج کے خلاف اکثر ریاستی طاقت استعمال کی جاتی ہے۔ ان ممالک کی درجہ بندی میں 63 ممالک میں برازیل پہلے نمبر پر جبکہ بھارت دوسرے پر نمبر پر ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 2022میں برازیل میں انسانی حقوق کارکنوں پر 63 جبکہ بھارت میں 54 حملے ریکارڈ کیے گئے۔