• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار ایک ملزم فرار

گوجرانوالہ(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار ایک ملزم فرار ہوگیاذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا جس کے بعد ملزم سہیل اصغر کو ملزمان زبردستی چھڑا کر فرار ہوگئے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید