• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی، جرمنی کا پاکستان کو 120 ملین یورو امداد فراہم کرنے کا وعدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) جرمنی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر پاکستان کو 120 ملین یورو امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔شیری رحمان کی برلن میں جرمن سفیرسوینجا شولز سے ملاقات، ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ کے دوران وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اور جرمنی کی وفاقی وزیر اقتصادی تعاون اور ترقی، سوینجا شولز کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان کلائمیٹ ایڈاپٹیشن اور مٹیگیشن کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو بڑھانا اور نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید