اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک نےتمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صحت عامہ، بچوں اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگرکرنےکے لئے 13 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان پوسٹ کارڈ سیزن 3 مقابلے کا آغاز کردیا ۔اس ضمن میں سی ای او شارق خان نے پروگرام مینیجر طیب ضیاء اور سپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ شارق خان نےکہا کہ تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس کی روک تھام میں اہم ثابت ہو رہا ہے، خلیل احمد ڈوگر نے بتایا کہ دنیا بھر میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس لگا کر حکومتیں فنڈز اکٹھا کرتی ہیں جو صحت کے شعبہ کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسے اہم عوامی خدمات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔طیب ضیاء نے کہا کہ پوسٹ کارڈ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین نوجوانوں کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا ۔ مقابلے میں پوسٹ کارڈ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے۔