بھارتی ریاست منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، ریاستی انتظامیہ نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں بھارتی بٹالین کا کمانڈو ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کشیدگی والے علاقوں سے 9 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 100 سے زائد افراد مارے جا چکے، جبکہ گھروں میں آگ لگانے کے واقعات میں متعدد افراد کےجُھلس کر مرنے کی اطلاعات ہیں۔
کشیدگی والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے جبکہ ریاست بھر میں پیر تک انٹرنیٹ سروسز معطل رہے گی۔
حالات کنٹرول کرنے کیلئے 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیراملٹری ریاست میں موجود ہے، حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کے مزید دستے بھیجے جارہے ہیں۔