برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رنگارنگ تقریب لندن میں ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔
شاہ چارلس سوم کو لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، انہیں آرچ بشپ نے تاج پہنایا۔
شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔
یہاں تقریب سے متعلق کچھ تصاویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔
شاہ چارلس سوم اور ملکہ برطانیہ دائمنڈ کی بنی شاہی بگھی میں سوار ہوکر شاہی جلوس کی صورت میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے جارہے ہیں، اس سفری روایت کا سفر صرف دو کلومیٹر پر محیط ہے۔
ارچ بشپ ویسٹ منسٹر ایبے میں شاہ چارلس سوم کو کنگ ایڈورڈ تاج پہنا رہے ہیں۔
بادشاہ چارلس تخت حکومت پر بیٹھے ہیں، جبکہ سینٹ ایڈورڈ تاج پہنے ہوئے ہیں۔
پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم اپنے والد کے سر پر سجے کنگ ایڈوڈ تاج کو چھو رہے ہیں۔
برطانوی بادشاہ کنگ ایڈورڈ تاج پہنے ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ہیں۔
برطانوی شاہ چارلس سوم اور ملکہ کومیلا سونے کی بنی شاہی بگھی میں سوار ہیں اور ویسٹ منسٹر ایبے سے بکنگھم پیلس جارہے ہیں۔ یہ شاہی بگھی 1762 میں تیار کی گئی تھی۔
ڈیوک آف سسکس شہزادہ ہیری اور ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے ہیں۔
برطانوی رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کی ایئروبیٹک ٹیم ریڈ الیون ایروز نے ایڈمرلٹی آرچ لندن میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔