لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں مشرقی لندن میں بین الاقوامی فوڈ چین کی ایک برانچ میں چوہوں کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے۔فاسٹ فوڈ ریستوران کی ایک برانچ کو اس وقت 5لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا جب ایک گاہک نے برگر میں چوہوں کے فضلے کے ذرات دیکھے اور شکایت کی ، جس کے بعد ریسٹورنٹ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ صحت حکام نے اسے صحت عامہ کے خطرناک قرار دیا۔ گاہک نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹر سائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کرنے کے بعد دیکھا کہ ان کے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں موجود تھیں۔ ماحولیاتی صحت کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہوں نے ریسٹورنٹ میں چوہوں کے بے قابو انفیکشن کو دریافت کرلیا۔ حکام نے اسی روز ریسٹورنٹ کو بند کردیا۔ گاہکوں کوفوری طور پر ریستورنٹ سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا۔