تہران (نیوزڈیسک) ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی دے دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پانے والا ایرانی باشندہ حبیب چاب سویڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق حبیب چاب دہشت گرد تنظیم حرکت الاندال کا سربراہ تھا جس پر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ رپورٹس کے مطابق حبیب چاب کو ایرانی فورسز 2020 میں ترکی سے گرفتار کر کے تہران لے آئی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے یہ نہیں بتایا تھا کہ حبیب چاب کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب سویڈن کے وزیر خارجہ نے چاب کی پھانسی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایران سے اس پر عمل نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔