لندن (پی اے) کنزیومر ٹیکنالوجی برانڈ اور ہوم اپلائنسسز کے بڑے بین الاقوامی پرووائیڈر ہائی سینس کو ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین پارٹنر شپس میں شاندار کارکردگی پر ایک بار پھر فورچون چائنا کی ای ایس جی انفلوئنشل لسٹنگ میں شامل کر لیا۔ لسٹ کے لئے منتخب کی جانے والی کمپنیوں نے ماحول کو بہتر بنانے، ملازمین کے تحفظ اور کمیونٹیز کی سپورٹ کے لئے نمایاں کوششیں کی ہیں اور پائیدار اور ان کلیوزو گروتھ کے لئے راستہ تلاش کررہی ہیں۔ سماجی ذمہ داری پر بڑھتی ہوئی نمایاں توجہ کے ساتھ ہائی سینس نے عالمی کوشش کی اہمیت کو تسلیم کیا ہےجو ایشیاسے آگے جاکر دنیابھر میں دوسرے ممالک کے مفادمیں ہے۔ فورچون چائنا ای ایس جی لسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال ہائی سینس نے خاص طور پراپنے کام کو اجاگر کیا ہے جس سے سولر فوٹو وولٹیک، انرجی سٹوریج، ڈائریکٹ کرنٹ اینڈ فلیکسبلٹی بلڈنگ کوفائدہ ہوگا جو چین نے سنٹرل ائرکنڈیشنگ سسٹمز کیلئے ایڈوانسڈ سلیف ڈویلپیو ٹیکنالوجی کے لئے موقع کے طور پر فراہم کیا ہے۔ یہ ترقی ائرکنڈیشنگ سسٹم کو بڑے پاور کنزیومر سے ڈسٹری بیوٹڈانرجی سسٹم کے بڑے پاور کنزمپشن کی طرف لیجائے گی۔ یہ بڑے پاور کنزمپشن کے نقصانات اور روائتی ائرکنڈیشنگ سے کاربن کے زائد اخراج کا خاتمہ کرے گی۔ علاوہ ازیں ہائی سینس نے پانی کے استعمال میں کفایت اور مختلف شعبوں میں جن میں پلانٹ سائٹ سلیکشن، ٹیکنیکل ٹرانسفورمیشن امپلی مینٹیشن شامل ہیں پانی کو آلودگی میں کمی کو بہتر بنایا ہے اس کے ساتھ ہی کمپنی نزدیکی صنعتی پانی کے فضلے کودوبارہ قابل استعمال بنانے کوسرگرمی سے فروغ دیتی ہے۔