لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف صدر سنٹر ل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں الیکشن مہم کے سلسلے میں پارٹی آفس جیل روڈ میں لاہور کے ٹاؤن صدور اور جنرل سیکرٹری کا اہم اجلاس ہوا۔ یاسمین راشد نے کہاکہ نواز شریف آصف زرداری اور مریم نواز ماضی میں ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلتے رہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے ایک بیان میں کہاکہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگورکردیا۔ تحریک انصاف کے پی پی 152 سے نامزد امیدوارناصر سلمان نے اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کی پوری پی ڈی ایم کے کس بل نکال کر تیر کی طرح سیدھا کر دیں گے۔