• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شملہ معاہدہ منسوخ کیا جائے، کونسلر عمران حمید ملک

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) کونسلر عمران حمید ملک نے کہاہے کہ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے دوران کشمیر کے حوالے سے بیان سے بھارت کے ایوانوں میں ہل چل مچ گئی ہے ، ضروت اس امر کی ہے حکومت پاکستان کشمیر ی عوام کو معاہدہ شملہ سے نجات دلائے اس معاہدے کو پاکستان کی پارلیمنٹ سے منسوخ کیا جائے، کیوں کہ بھارت نے عالمی برادری کے سامنے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر انسانی حقوق کے تحت پر امن طور حل کریگا مگراس نے 5اگست2019 کو معاہدہ شملہ کو نظر انداز کر کے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کر تے ہوئے اسے یونیٹیرٹیرز کا درجہ دے کر پاکستان کیساتھ مذاکرات کر دروازہ بند کر دیا ۔ بھارت کی خارجہ پالیسی دہشت گردی کا روپ اختیار کر چکی ہے، کشمیر کے حوالے سے خطہ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،معاہدہ شملہ کے تحت کشمیر اب کشمیر دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے، بلکہ 5اگست کے بعد کشمیر کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گوا شنگھائی تنظیم تعاون اجلاس کے موقع پر بھارتی ہٹ دھرمی اور آزاد کشمیر کے پارلیمانی نظام حکومت کو کشمیری عوام کی متفقہ نمائندہ حکومت تسلیم کر نے کا مطالبہ شنگھائی کانفرنس میں اٹھانا چاہیے تھا، مسئلہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کشمیر کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر نے کیلئے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔
یورپ سے سے مزید