لاہور(خبرنگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ عمران خان کی بلاجواز گرفتاری ملک حالات خراب کرنے کی حکومتی سازش ہے۔ ضلع کونسل ہال کے سامنے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے مشترکہ احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ حکومت نیب کے ذریعے عمران خان کو مرعوب نہیں کرسکتی اورنہ ہی انکو زیادہ دیر پابند سلاسل رکھ سکتی ہے۔ احتجاج روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا تو ملک جام کر دیں گے۔حکومت اور رانا ثنااللہ ملکی حالات خراب کرنے پہ تلے ہوئے ہیں۔ پرامن سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ غیر جمہوری رویہ ہے۔پوری قوم عمران خان کی حامی ہے۔عمران خان کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی۔