لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہاہےکہ عمران خان نے اپنی ساری عمر اس قوم کو دی، اپنی جان کو خطرے میں ڈالا تا کہ اگلی نسل کا مستقبل بدل جائے۔ آج قوم اپنے اس مرد قلندر کے ساتھ کھڑی ہو گی اور تاریخ رقم کرے گی۔فیصل نصیر پر پرچہ کرنے کی بجائے عمران خان کو اغوا کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حسان نیازی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد کو اغوا کرنے والوں کا حساب ہوگا، عمران خان کے اس غیر قانونی اغوا پر عوام حساب لیں گے۔ ایک مقبول ترین لیڈر کی گرفتاری پر دینا حیران ہوگئی ہے۔امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کو سیا ست سے مائنس کرنے کی ساز ش کرنے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ پیڈی ایم حکومت انتخابات سے فرار کیلئے جواقدامات کررہی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی، عوامی مطا لبے کے باوجودانتخابات میں مزید تا خیر کرکے پی ڈی ایم عوام میں قابل نفر ت بن چکی ہے۔