کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف لائرز ونگ کے رہنماء غلام مصطفیٰ بزدار ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔حکومت نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے عمران خان کو گرفتار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے مگر اس کے باوجود جس طرح انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار اور وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا ،حکومت اور پولیس کا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حالات خراب کرنے کے تانے بانے بھی حکومت ہی سے ملتے ہیں حکومت نے اپنے غیرقانونی عمل اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے خود اس طرح کے حالات پیدا کئےمگر عوام نے پی ڈی ایم کی مسلط کردہ حکومت کا اصل چہرہ دیکھ لیاہے۔