کوئٹہ (پ ر)تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین ائیر کنڈیشن سروس رخشاں ڈویژن کے صدر حاجی اللہ بخش بادینی نے عرفان اللہ خان کی کلیکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ اور عمرشفیق کی ایڈیشنل کلیکٹر کوئٹہ تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئےانھیں نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے مبارکباد دی ہے کہ دونوں ایماندار اور فرض شناس افسران ہیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں حاجی اللہ بخش بادینی نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے بالخصوص رخشان ڈویژن میں روزگار کے ذرائع بہت محدود ہیں ۔علاقہ پسماندہ اور لوگ غریب ہیں۔رخشان ڈویژن میں تفتان روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹروں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں امید کی جاتی ہے کہ کلیکٹرعرفان اللہ خان اور ایڈیشنل کلیکٹر عمرشفیق ٹرانسپورٹرز اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔ان کے اقدامات سے اس روٹ پر سفرکرنے والے مسافروں کی مشکلات کم ہوں گی۔