لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب عندلیب عباس نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی زبان اور لہجہ ان کی تربیت کی اور جماعت کی اصلیت کی غمازی ہے ۔ امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نےایک بیان میں کہاکہ مشکل وقت گزرجائیگا کارکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کچھ شر پسند عناصر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ایسے عناصر کا پی ٹی آئی سے کو ئی تعلق نہیں ۔ نگران حکومت بھی پی ٹی آئی کارکنو ں کے خلاف بلاجواز کریک ڈاؤن اور گر فتاریوں کاسلسلہ بندکرے۔