لندن( راجہ فیض سلطان )سماجی شخصیت شیخ مسلم سر بلند نے lاسٹریلی کرکٹ گراؤنڈ میں پوولین ڈریسنگ روم کھلاڑیوں کیلئے بنوایا ہے۔مسلم شیخ سربلند نے کہا ہے کہ جب میں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے دیکھتا تھا مجھے خیال آیا کھلاڑیوں کے لیے کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں وہ باعزت طریقے سے بیٹھ سکے اور ڈریسنگ روم استعمال کرسکے ۔آج میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں میں نےسربلند پو ولین بچوں کے لئے ڈریسنگ روم بنوایا آجشیخ سر بلند پو ویلینکا افتتاح پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ کھلاڑی سابقہ کپتانوں ظہیر عباس، آصف اقبال ،سرفراز نواز خان اور عامر سہیل کے ساتھ مل کرکیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم شیخ سربلند کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کے لیے ڈریسنگ روم بنوایا ہم دعا کرتے ہیں اللہ پاک ان کو لمبی زندگی اور صحت دے اور ایسے ہی فلاحی کام کرتے رہے۔اس موقع پر برطانیہ کے نامور شاعر حسان شاہد عثمان لقمان یاسر عرفات ملک لطیف اور دیگر کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔