وٹفورڈ( نمائندہ جنگ ) کشمیر رہنما اور پی ٹی آئی وٹفورڈ برانچ کے سابق صدر چوہدری محمد شعیب نےکہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط و مستحکم پاکستان ضروری ہے، انہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذمہ دار پی ڈی ایم کی حکومت کو قرار دیا ہے۔ چوہدری محمد شعیب نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ قرار دیا ہے،حکمرانوں نے عوام کی حمایت سے محروم ہو چکے۔ انتخابات کو طول دینے کے لیے انہوں نے ملک کے اندر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کردی ہے ،یہ گورنمنٹ پاکستان کی بہت بڑی بدنصیبی ہے، القادر یونیورسٹی کی کرپشن لگا کر عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔ چوہدری محمد شعیب نے مظاہرین سے مطالبہ کیا ھے کے وہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔ اپنی قومی املاک کا تحفظ کریں ۔ چوہدری محمد شعیب نے کہا عمران خان کی گرفتاری سے بیرون ملک پاک کی بہت بڑی بدنامی ھوئی ھے ۔ انہوں نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا احتجاج سب کا حق ھے ۔ پاکستان میں آئینی و سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔ چوہدری محمد شعیب نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری طور عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ کا اعلان کرےاور فوری مستعفی ہو جائے ۔