کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو دس سال بعد جبکہ 14ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ، ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر)زوہیب محسن کی ہدایت پر کچلاک پولیس نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں دس سال سے اشتہاری دہشت گرد غلام محمد کو بروری پولیس نے مفرور ملزم فضل الرحمٰن ، قائد آباد پولیس نے عبداللہ ٗ کینٹ پولیس نے اشتہاری ملزم احمد خان کو ائیر پورٹ پولیس نے دس ملزمان عبدالواحد ، حضرت اللہ،محمد ایوب،سمیع اللہ ،پیرمحمد،احمد،دوست محمد، عصمت اللہ ، نبی جان اور عبدالواحد کو گرفتار کرکے 2پسٹل بمعہ رونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔