• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہین کنول کی جانب سے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدرذہین کنول کی جانب سے سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ پر عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر عابدہ پروین،ریاض احمد ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، ذہین کنول نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سچ کی جیت ہے ،پی ڈی ایم کی جانب سے جھوٹے مقدمات ان کی چھوٹی سوچ کی علامت ہے آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ہم چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر کارکنان نےبھنگڑے بھی ڈالے ۔
ملتان سے مزید