پیرس(نیوزڈیسک)ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید 2 فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں قید 2فرانسیسی شہری برنارڈ فیلان اور بینجمن بریری کی رہائی کو انسان دوست اقدام قرار دیا ہے۔ دونوں شہریوں کی رہائی کے حوالے سے فرانس کے صدر نے بھی تصدیق کردی ہے۔فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں شہری ملک واپس چلے گئے ہیں۔ 37سالہ بریری مئی 2020سے جیل میں تھا جبکہ 64سالہ فیلان کو اپریل میں ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔