لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کو ملکی مفاد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےصدر رانا انتظار حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف ہونے والی تنقید انتہائی نقصان دہ ہے اسلئے شدید مذمت کرتے ہیں،عدالت عظمیٰ کی توہین پاکستان کے خلاف سازش اور آئین اور قانون کی بالا دستی کے خلاف سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا ہے،انھوں نے کہا کہہم سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انھوں نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل 15مئی کو دن گیارہ بجے بار روم ایوان عدل میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔