• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس، کارکنوں کوکل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ آج ایک لاڈلا انکے گلے پڑا ہوا ہے جو اسے لائے تھے۔ محب وطن عوام نیازی کیساتھ نہیں،جو کام کسی نے 73برس میں نہیں ہوا وہ عمران نے کر دیا ہے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہو ں نےکل بروزپیرتمام پارٹی عہدیداروں، ذیلی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈر ز کو 15مئی کی صبح دس بجے سپریم کورٹ کے با ہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ رانا جمیل منج نے اسلام آباد پہنچنے والے جیالوں کو صبح کا ناشتہ کرانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں رانا جمیل منج،الطاف قریشی،عمر شریف بخاری،آصف ناگرہ،زاہد ذوالفقار،ڈاکٹر خیام حفیظ ،عامر نصیر بٹ، صداقت شیروانی،اسلم گڑا،نرگس خان سونیاخان، شاہدہ جبیں،پروین شیخ،فاطمہ حسن،جمیلہ اختر،رانا صفدر دلشاد،انجم بٹ،روبینہ سہیل منصیر احمد،عارف خان،شکیل پاشا،میر شکیل چنی،راو شجاعت سمیت بیسیوں کارکن شریک تھے۔ مزید برآں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد میں فیصل میر حاجی عزیز الرحمن چن،احمد جواد فاروق رانا،نعمان یوسف،عرفان جٹ اور دیگر شریک تھے۔ فیصل میر نے کہا کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی اور عمران خان کی دہشت پسندانہ سوچ کی مذمت کرنے آئے ہیں ۔ فیصل میر نے کہا کہ آج پھر وہی بھارت ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال اور اس کا ہیرو عمران خان آج پاکستانی فوج کے خلاف نوجوانوں کو مسلح کر رھا ہے۔
لاہور سے مزید